امریکن نیشنل آئس ہاکی لیگ، بوسٹن برونز نے پانچویں کامیابی حاصل کر لی

Ice Hockey League

Ice Hockey League

بوسٹن (جیوڈیسک) امریکن نیشنل آئس ہاکی لیگ میں بوسٹن برونز کی ٹیم نے مسلسل پانچویں فتح سمیٹ کر پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر قبضہ بھی جما لیا ہے۔

امریکی ریاست ماساچوسٹس کے شہر بوسٹن میں آئس ہاکی کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ لیگ میچ میں میزبان بوسٹن برونز اور نیویارک رینجرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ دوسرے پیریڈ میں میزبان بوسٹن کو دو صفر کی برتری حاصل رہی۔

تیسرے پیریڈ میں برونز کی جانب سے مزید ایک گول کے بعد برتری تین صفر ہو گئی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔ اس فتح کے بعد برونز نے پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر بھی قبضہ جما لیا ہے۔