امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے ڈی جی کو ہیکروں نے زچ کر دیا

U.S. National Security Agency

U.S. National Security Agency

امریکا کے قومی سلامتی کے ادارے نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کیتھ الیگزینڈر کو ہیکروں نے زچ کر دیا۔ نیشنل سیکورٹی ایجنسی وہ ادارہ ہے جو امریکی عوام کے ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی نگرانی کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بن رہا ہے۔ ادارے نے لاس ویگاس میں ہیکروں کی کانفرنس بلائی۔

اپنی تقریر میں جنرل کیتھ نے نگرانی کے پروگرام کا دفاع کیا۔ انہوں نے کہا امریکیوں کے نزدیک قومی سلامتی سب سے اہم ہے۔ اس پر مجمعے میں سے آواز آئی امریکیوں کے لئے آزادی سب سے اہم ہے۔ تقریر کے دوران کئی بار ہال میں موجود لوگوں نے آوازے کسے ۔ایک بار آواز آئی ”ہم آپکا اعتبار کیسے کریں۔