لندن (جیوڈیسک) رپورٹس کے مطاب 2 مئی دو ہزار گیارہ کی رات ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کو گولی مارنے والے امریکی بحریہ کے کمانڈو کا نام روب اونیل Rob O’Neill ہے۔ کمانڈو نے القاعدہ کے سربراہ کے سر میں تین گولیاں ماریں۔ راب نے اپنی مدت ملازمت کے 20 سال مکمل ہونے سے چار سال پہلے ہی فوج کی نوکری چھوڑ دی جس پر فوج کی طرف سے ملنے والے فوائد بند کر دئیے گئے۔
رپورٹس کے مطابق انھوں نے یہ فوائد بند ہونے پر اپنی خفیہ شناخت ظاہر کرنے کا فیصلہ کیا۔ رواں ماہ کے آخر میں امریکی ٹی وی فوکس نیوز پر اس کا تفصیلی انٹرویو بھی نشر کیا جا رہا ہے۔