امریکی بحریہ نے نیا ہتھیار ’’ریل گن‘‘ متعارف کرا دیا

Railguns

Railguns

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی بحریہ نے اپنا نیا ہتھیار ’’ریل گن rail gun ‘‘ متعارف کرادیا ہے۔یہ گن 180 کلومیٹر دور تک ہدف کا نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

امریکی بحریہ نے واشنگٹن میں پانچ روزہ ’’نیول فیوچر فورس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایکسپو‘‘ میں ریل گن نمائش کے لیے پیش کی ہے۔

توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ اس گن سے بحری جہازوں کی حفاظت کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا۔یہ ریل گن روایتی کیمیکلز کے بجائے بجلی سے چلتی ہے اور 90 سے 180کلو میٹر دور تک نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس ہتھیار کی کارکردگی کو آئندہ سال بحری جنگی جہاز پر جانچا جائے گا ۔