واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی نیوز چینل فوکس نے خاتون کے ساتھ زیادتی کا ملزم امریکی صدر باراک اوباما کو ٹھہرا دیا ، پانچ سیکنڈ تصویر آن ائیر چلنے کے بعد انتظامیہ کو غلطی کا احساس ہوا۔
فوکس فائیو سان ڈیاگو پر دس بجے کے بلیٹن میں ناظرین کو حیرت انگیز خبر سننے کو ملی جب نیوز اینکر کیتھلین بیڈ نے جنسی زیاتی کی خبر دی اور ساتھ امریکی صدر باراک اوباما کی خبر چلا دی جس پر لکھا آر ہا تھا کہ نو چارجز۔ اینکر نے ناظرین کو بتایا کہ جنسی حملے کے واحد مشتبہ شخص پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی۔
پانچ سیکنڈ صدر اوباما کو ملزم ٹھہرانے کے بعد نیوز روم کو اپنی غلطی کا احساس ہوا جس کے بعد چینل نے اپنی اس غلطی پر معافی مانگ لی۔