امریکی اہلکار کی افغانستان کو سی ون تھرٹی طیاروں کی فراہمی موخر کرنیکی حمایت

C-130

C-130

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں تعمیر نوکیلئے امریکہ کے خصوصی انسپکٹر جنرل جوہن سوپکو نے افغان فضائیہ کیلئے اضافی سی ون تھرٹی طیاروں کی فراہمی موخر کرنے کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے ایک حالیہ مکتوب میں بتایا کہ ان کے خیال میں افغان فضائیہ مزید دوسی ون تھرٹی طیاروں کو سنبھالنے کے قابل نہیں کیونکہ وہ پہلے سے ہی ان طیاروں کی تربیت، فاضل پرزہ جات اور مینٹی نیننس کے مسائل سے دو چار ہے۔

انہوں نے کہاکہ افغان فضائیہ کو میڈیم ویٹ ائیرلفٹ طیارے فراہم کرنے کے بجائے بھاری سی ون تھرٹی طیاروں کی فراہمی کا وزارت دفاع کا فیصلہ ان کی سمجھ سے بالاتر ہے۔