امریکی نے ایک لاکھ 85 ہزار پھولوں سے مالا بنا ڈالی

American

American

نیویارک (جیوڈیسک) ایک لاکھ پچاسی ہزار پھولوں سے مالا بنا کر امریکی شہری نے اپنا ہی پرانا ریکارڈ ایک بار پھر قائم کرڈالا Ashrita Furman نامی منچلے نے دنیا کا سب سے بڑاہار بنا کر گنیز بک آف ورلڈریکارڈ میں نام ڈلوانے کی تیاری کرلی۔

نیویارک میں بنائے گئے اس ریکارڈ میں 35 سے 40 ملکوں کے 200 افراد نے فرمین کا ساتھ دیا اور ایک لاکھ پچاسی ہزار پھولوں سے چار اعشاریہ چھ میل لمبا اور چار ہزار پونڈ وزنی ہار بنا ڈالا۔

فرمین نے 2011 میں 2 میل لمبی مالا بنائی تھی جس کو چند ماہ بعد بھارتی ٹیم نے تین میل لمبی مالا بناکر توڑ دیا تھا۔ تاہم فرمین نے ایک بار پھر اپنے ریکارڈ کو حاصل کر لیا ہے۔