امریکن پاکستانی CEO فورم کے کنونشن میں بل کلنٹن ٹونی بلیئراور نوازشریف کی شرکت متوقع
Posted on July 23, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : امریکہ میں پاکستانی مفادات کی نگہبان امریکن پاکستانی CEO فورم جو کہ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد رکھنے کے ساتھ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے پاکستانیوں اور دنیا کی دیگر اقوام کے رمیان رابطوں کو مضبوط بنانے کیلئے بھی اپنا مؤثر کردار ادا کررہی ہے اور پاکستان کی معاشی ترقی و خوشحالی کے ساتھ ٹیکنالوجی کی پاکستان منتقلی اور پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے بھی کوشاں ہے۔
اس مقصد کے تحت امریکن پاکستانی CEO فورم کے تحت پاکستان و امریکہ کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کیلئے واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کرائے گئے” ”A Day on the Hillکی کامیابی کے بعدامریکن پاکستانی CEO فورم کی جانب سے مارچ 2014ء میں پہلا اورسیز پاکستانی کنونشن و گلوبل ایوارڈ نائٹ دبئی میں کیا جائے گا جس کا مقصد پاکستان کی خوشحالی، ترقی اور تعمیر کیلئے دنیا بھر کے ایگزیکٹیوز، بزنس مین، کاروباریو تجارتی شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے تاکہ بیرونی سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جائے اور اس میں اضافے کے ذریعے پاکستان کی گرتی ہوئی معیشت کو سہارا دیا جا سکے۔
کنونشن میں پاکستانی و امریکی سیاستدانوں اورسرکاری شخصیات کے ساتھ بل کلنٹن، ٹونی بلیئر میاں نوازشریف اور حمزہ شریف بھی شریک ہوں گے۔ کنونشن میں سیمینار انوسیٹمنٹ ورکشاپ، ٹیکنالوجی ٹرانسفر مواقع کے ساتھ اورسیز پاکستانی توانائی، صحت، آئل اینڈ گیس، واٹر اینڈ پاور، ٹارنسپورٹیشن، ٹوزرم، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اندسٹریل و انٹرنیشنل انوسیٹمنٹ کے حوالے سے کنسلٹنسی فراہم کریں گے۔