نیویارک (جیوڈیسک) میڈیا کے مطابق ستاون سالہ پرنس اپنے گھر میں بے ہوش پائے گئے۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انکی موت کی تصدیق کر دی۔
گذشتہ ہفتے انہیں ایک کنسرٹ میں پرفارمنس کے بعد اسپتال لے جایا گیا لیکن جلد ہی ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔ پاپ گلوکار پرنس انیس سو ستر کی دہائی میں کامیابی ملی اور اگلی تین دہائیوں میں وہ شہرت کی معراج کو پہنچ گئے۔
انہوں نے جاز، فنک اور ڈسکو کو یکجا کر دیا تھا۔ وہ اپنے گانے خود لکھتے تھے۔ انکے مشہور گانوں میں پرپل رین کِس اور ریسپ بیری بیرٹ جبکہ مشہور البمز میں لیٹس گو کریزی اور وین ڈووز ڈائی شامل ہیں۔
ان کے البموں کی دس کروڑ سے زائد کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔