امریکی صدر باراک اوباما کھانا لینے خود ریسٹورنٹ پہنچ گئے

Obama

Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما کھانا لینے خود ریسٹورنٹ پہنچ گئے، وہاں موجود لوگ دنیا کے طاقتور ترین انسان کو اپنے درمیان دیکھ کر حیران رہ گئے۔

امریکی صدر باراک اوباما نے ایک ریسٹورنٹ میں موجود لوگوں کو اس وقت حیران کر دیا جب وہ خود وہاں کھانا لینے پہنچ گئے۔

انہوں نے نہ صرف کھانے کے حصول کیلئے لائن بنائی، اپنی باری کا انتظار کرنے والے افراد سے ہاتھ ملایا اور ان سے پہلے کھانا لینے پر ان سے معذرت بھی کی۔