امریکی صدر اوباما پروٹوکول کے بغیر واشنگٹن کے نیشنل پارک پہنچ گئے

Barack Obama

Barack Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر اوباما پرانی یادیں تازہ کرنے پروٹوکول کے بغیر واشنگٹن کے نیشنل مال پارک پہنچ گئے۔۔

امریکی صدر اوباما واشنگٹن میں اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی تقریب میں شرکت سے پہلے اپنے قافلے کو چھوڑ کر نیشنل مال پارک پہنچے جہاں انہوں نے واک کی اور لوگوں سے گھل مل گئے۔

پارک میں موجود شہری اوباما کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی سے پھولے نہ سمائے اور امریکی صدر سے بات چیت کرتے رہے، واک کے بعد اوباما اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ پہنچے۔