امریکی صدر باراک اوبامہ روس کو خبردار کرنے ایسٹونیا پہنچ گئے

Barack Obama

Barack Obama

ایسٹونیا (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما یورپ کے دورے پر ایسٹونیا پہنچ گئے۔ وہ یوکرائن تنازعے میں ملوث ہونے پر روس کو خبردار کریں گے۔

امریکی صدر ایسٹونیا کے صدر ٹونس ہینڈرک ، لیٹوویا کے صدر اینڈرس برزنس اور لیتھوانیا کے صدر ڈالیا گرائی باسکیٹ سے ملاقاتیں کریں گے۔ باراک اوباما ویلز میں نیٹو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بھی جائیں گے۔

اس اجلاس میں ایک ایسی تیز رفتار فوج کے قیام کے منصوبے کی حمایت کی جائے گی جو اڑتالیس گھنٹوں کے اندر اندر تعینات کی جا سکے۔