لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں نیٹو کانفرنس میں شرکت کے لئے ویلز میں موجود امریکی صدر براک اوباما پانچ ہزار برس پرانے اسٹون ہینج کی سیر کو پہنچ گئے۔ پتھروں کے درمیان چلتے ہوئے صدر اوباما نے کہا یہ کتنا خوبصورت نظارہ ہے۔
انہوں نے وہاں موجود بچوں سے ہاتھ ملایا، اندازہ ہے کہ سٹون ہینج آج سے پانچ ہزار سال پہلے موجود تھی۔ سٹون ہینج کھڑے ہوۓ پتھروں کی شکل میں ہے جو ایک گول دائرے میں ہیں۔ ماہرین ابھی تک طے نہیں کر پائے کہ کیا یہ عبادت گاہ ہے، قبرستان یا کوئی فلکی کیلنڈر ہے۔