امریکی صدر باراک اوباما تین روزہ دورے پر ویتنام پہنچ گئے
Posted on May 23, 2016 By Mohammad Waseem بین الاقوامی خبریں
Barack Obama
ہنوئی (جیوڈیسک) ویتنام کے ساتھ جنگ کی چار دہائیوں بعد کسی بھی امریکی صدر کا یہ پہلا دورہ ہے۔ دورے کا مقصد تجارتی اور دفاعی تعلقات کو بہتر بنانا ہے۔
ویتنام کے کمیونسٹ نظام حکومت کے باوجود امریکا اس پر عائد اسلحے کی فراہمی پر پابندی اٹھا لے گا۔
صدر اوباما کا دورہ خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر کو زائل کرنے کی کوشش ہے۔ ادھر صدر اوباما کے دورے سے چین ناراض ہے۔
دوسری جانب ویتنامی عوام پر امید ہیں کہ صدر اوباما کے دورے سے ملک کی معیشت میں بہتری آئے گی۔