نئی دہلی (جیوڈیسک) ا مریکی صدر بارک اوباما آج سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچیں گے، جہاں وہ شاہ عبداللہ کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔ صدر اوباما بھارت کا 3 روزہ دورہ مختصر کرکے آج سعودی عرب جائیں گے، جہاں وہ مرحوم شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے انتقال پر نئے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے اظہار تعزیت کریں گے
اس کے علاوہ صدر اوباما دیگر سعودی وزرا سے بھی ملاقات کریں گے جس میں میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ علاقائی اور بین الاقومی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، صدر اوباما نے سعودی عرب کے دورے کے لیے بھارت میں اپنا قیام مختصر کرتے ہوئے تاج محل کا دورہ بھی منسوخ کیا تھا۔