واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر براک اوباما نے شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف جنگ کے لیے مزید 450 سے زائد فوجی عراق بھیجنے کی منظوری دے دی۔
امریکی صدر براک اوباما نے عراق میں مزید فوج بھیجنے کی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد عراق میں دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ میں مصروف مقامی فورسز کے جوانوں کو تربیت فراہم کرنا ہے۔
اس سلسلے میں450 سے زائد فوجی بھیجے جائیں گے اور ایک نئے تربیتی مرکز کا قیام کیا جائے گا جب کہ اس وقت تقریبا 3 ہزار امریکی فوجی بمشمول تربیت کار اور مشیر عراق میں تعینات ہیں۔
واضح رہے شدت پسندوں نے امریکی فضائی حملوں کے باوجود گزشتہ ماہ عراق کے سب سے بڑے صوبے انبار کے دارالحکومت رمادی پر قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد سے عراق کے بیشتر علاقوں میں اپنا قبضہ قائم کررکھا ہے۔