اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ہر داڑھی والے مرد یا حجاب والی عورت کو دہشتگرد نہیں سمجھا جانا چاہیئے۔
آزادی کی تحریکوں کو دہشتگردی سے ملایا نہیں جا سکتا، کمزور موقف رکھنے والے ہی ہمیشہ مذاکرات سے راہ فرار اختیار کرتے ہیں۔
ہر داڑھی والے مرد اور حجاب والی عورت کو دہشتگرد سمجھنا درست نہیں، امریکی صدر احکامات نے مسلمانوں کو منفی پیغام دیا، آزادی کی تحریکوں کو دہشتگردی سے ملایا نہیں جا سکتا، سرحدیں بند کرنا امن کی ضمانت ہرگز نہیں، وزیر داخلہ چودھری نثار کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے پاکستان نے بھرپور لچک کا مظاہرہ کیا ، مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں لیکن کمزور موقف رکھنے والے مذاکرات سے راہ فرار اختیار کرتے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ خطے میں سیاست کو سیکورٹی سے ملانے کا رجحان ہے جبکہ مغرب میں سیکورٹی کی ضروریات جنوبی ایشیا سے مختلف ہیں۔
چودھری نثار علی خان نے کہا کہ دنیا بھر کے عوام کے مساوی سلوک ناگزیز ہے، مختلف ممالک کے عوام کیلئے مختلف معیارات نہیں ہونے چاہئیں۔