واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا اور کیوبا کے درمیان 55 سال سے زائد عرصے بعد ایک مرتبہ پھر تعلقات بحال ہونے جا رہے ہیں اور صدر اوباما آئندہ ہفتے کیوبا کا دورہ کریں گے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صدر باراک اوباما آئندہ ہفتے کیوبا کا تاریخی دورہ کریں گے جب کہ وہ اس دورے کے لئے بے چین ہیں، 1959 میں کیوبا کے انقلاب کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ کوئی امریکی صدر کیوبا کا دورہ کرے گا جب کہ آخری مرتبہ سابق امریکی سربراہ کالون کولیگ نے 1928 میں کیوبا کا دورہ کیا تھا۔
امریکا کے صدر باراک اومابا نے اپنے کیوبا کے ہم منصب سے دسمبر2014 میں ملاقات کی تھی جس کے بعد جولائی 2015 میں دونوں ملکوں نے تاریخی تعلقات بحال کئے جب کہ اوباما انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سفری تعلقات کے خواہاں ہیں جس کے لئے صدر اوباما کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
واضح رہے کہ 1959 میں فیڈل کاسٹرو کے اقتدار میں آنے کے بعد سویت یونین میں شمولیت کے بعد امریکا نے کیوبا پر پابندیاں عائد کرنے کے بعد تعلقات ختم کر دیئے تھے۔