واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سب سے زیادہ ناپسندیدہ قرار دے دیئے گئے ہیں۔
گیلپ سروے کے مطابق مسلمانوں کے خلاف بیان پر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کم اور سب سے زیادہ ناپسندیدہ ہے۔
گیلپ سروے کا کہنا ہے کہ 56 فیصد لوگوں نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور ان کی جانب سے مسلمانوں سے منسوب بیان پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔