امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مظاہرہ، 11 افراد گرفتار

Protest

Protest

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا میں ری پبلکن کے نامزد صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نیویارک میں سیکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا، پولیس نے گیارہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

نیویارک کے گرینڈ سینٹرل ٹرمینل کے قریب واقع ہوٹل میں ری پبلکن کے گالا کے موقع پر سیکڑوں افراد جمع ہوئے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے نفرت انگیز بیانات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر ٹرمپ کے خلاف نعرے درج تھے۔ پولیس نے احتجاج کرنے پر گیارہ مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔