امریکی وزیر خارجہ جان کیری نائیجیریا کے دورے پر پہنچ گئے

John Kerry Visit Nigeria

John Kerry Visit Nigeria

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نائیجیریا کے شہر لاگوس پہنچ گئے۔

جہاں وہ نائیجیرین صدر گڈلک جونتھن سے مذاکرات کریں گے۔ انہوں نے کچھ روز پہلے سویٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں عالمی فورم پر نائیجیریا جانے کا اعلان کیا تھا۔

ان کی آمد سے کچھ گھنٹے پہلے شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے شمال مشرقی شہر میڈگوری اور مونوگونو پر دھاوا بول کر متعدد افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔