واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات اٹھانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ” ہم امریکہ میں امریکی شہریوں کے ہاتھوں سے بنی مصنوعات استعمال کرنے کے متمنی ہیں۔”
ٹرمپ نے بوئنگ کے “787 ڈریم لائنر” نامی ماڈل کے تعارف کے لیے فرم کے جنوبی کیرولائنا ریاست میں واقع کارخانے کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیا ماڈل ایک فنونی شہہ پارے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا نعرہ کچھ یوں ہے’ امریکی مصنوعات خریدو، امریکی محنت کش کو نوکری دو’ ، انہوں نے درآمدات کے بجائے مقامی مصنوعات کی پیداوار کی ضرورت پر زور دیا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ ملک کو واپسی کا فیصلہ کرنے والی فرموں کے اس اقدام کا بخوشی خیر مقدم کریں گے۔