امریکی تحفظات کے باوجود افغانستان 88 قیدیوں کو رہا کرے گا

Prisoners

Prisoners

کابل (جیوڈیسک) امریکا نے ان قیدیوں کو سکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دے رکھا تھا۔ یہ قیدی بگرام ایئر بیس کی جیل میں بند ہیں۔

ان میں سے تیس فیصد قیدی ایسے ہیں جو نیٹو افواج پر حملوں میں ملوث ہیں جبکہ چالیس فیصد وہ ہیں جنہوں نے افغان شہریوں پر حملے کیے۔

کرزئی حکومت کی طرف سے ان قیدیوں کی رہائی کا مقصد طالبان کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت کرنا بتایا گیا ہے۔