نیویارک (جیوڈیسک) امریکی خلا نورد سکاٹ کیلی اور روسی خلا نورد میخائل کورنینکو 12 مہینے تک خلا میں قیام کیلئے بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ یہ زمین سے 250 میل (402 کلومیٹر) دور واقع اس خلائی سٹیشن پر کسی بھی خلاباز کا سب سے لمبا قیام ہوگا۔ مشن کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ خلا میں لمبے عرصے تک قیام کا انسانی جسم پر کیسا اثر ہوتا ہے۔
خلائی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ اس سے ملنے والا ڈیٹا بڑا کارآمد ثابت ہو گا کیونکہ ایک دن انہیں مریخ کا مشن بھی شروع کرنا ہے۔
ناسا کے مطابق کیلی اور کورنینکو کا سویز راکٹ قزاقستان کے شہر بیکانور سے اڑا اور ہفتے کو خلائی سٹیشن سے جڑ گیا۔