واشنگٹن (جیوڈیسک) دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مؤثر کردار کے ادا کرنے کےلیے امریکا سعودی عرب کو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر فراہم کرے گا۔
امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے مطابق واشنگٹن اور ریاض کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کے تحت امریکی حکومت سعودی عرب کو 9 بلیک ہاک UH.60 ہیلی کاپٹر فراہم کرے گی جو کہ یمن اور شام میں دہشت گردوں کے خلاف مؤثر ہتھیار ثابت ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ گذشتہ مئی میں طے پایا تھا جس کے تحت سعودی عرب نے مجموعی طورپر 600 پیٹریاٹ میزائلوں کے بدلے میں 5.4 ارب ڈالر کی رقم ادا کرنا تھی۔
واضح رہے کہ بلیک ہاک ہیلی كاپٹر جنگ میں دشمن پرحملوں ، دہشت گردوں كے خلاف كی جانے والی كارروائیوں كے علاہ ريسكیو اور امدادی مشن کی انجام دہی میں بھی استعمال كیا جاسكتا ہے۔