لاس اینجلس (جیوڈیسک) سائنس فکشن فلموں کے دیوانے تیار ہوجائیں کیونکہ سنسنی سے بھرپور امریکن سائنس فکشن فلم دی مارشین The Martian کا نیاکلپ جاری کردیا گیا ہے۔
رڈلے اسکاٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی خلائی سفر پر روانہ ہونے والے ایک خلاباز کے گرد گھومتی ہے جو مشکلات میں گھر جاتا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار میٹ ڈیمن، جیسیکا کیسٹین، کرسٹن وگ، جیف ڈینیلز، مائیکل پینا اور کیٹ مارا سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔
مارک ہوفام اور سیمن کنبرگ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 20th سنچری فاکس کے بینر تلے 25 نومبرکو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔