امریکی سائنسدان مصنوعی خون بنانے میں کامیاب ہو گئے

Artificial Blood

Artificial Blood

امریکی سائنسدان ایسا مصنوعی خون بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو پاؤڈر کی شکل میں بھی محفوظ کیا جاسکے گا جبکہ یہ خون ایمرجنسی کی صورت میں انسانی جان بچانے کیلئے پھیپھڑوں سے خلیے کو آکسیجن مہیا کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا۔

واشنگٹن یونیورسٹی سکول آف میڈیسن کے ڈاکٹرایلن کے مطابق ان کی ٹیم انسانی ہیموگلوبن پروٹین کے نچوڑ سے مصنوعی خون بنانے میں کامیاب ہوگئی ، یہ مصنوعی ریڈبلڈ سیلز ہیں جو پھیپھڑوں سے جسم بھر میں خلیوں کو آکسیجن فراہم کرسکیں گے۔

انکے مطابق مصنوعی سرخ خلیے پاؤڈر کی شکل میں ہیں وہ پپریکا پاؤڈر کی طرح دکھائی دیتا ہے اس کو آئی وی پلاسٹک تھیلوں میں محفوظ کیا جاسکتا ہے اور ضرورت کے وقت اس کو سٹرائل پانی میں حل کرکے جسم کو لگایا جاسکے گا۔

یہ مصنوعی بلڈ سیل اصلی ریڈبلڈ سیل کی جسامت سے پانچ گنا چھوٹے ہیں انہوں نے بتایا اس خون کے اب بندروں اور خرگوشوں پر لیبارٹری ٹیسٹ ہوں گے اس لئے اس کو انسانوں کے لئے استعمال میں لانے میں 10 سال سے زائد کا عرصہ لگ جائیگا۔