واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی سائنسدانوں نے کئی عشروں کے تعطل کے بعد ایک انقلابی اینٹی بائیوٹک دریافت کی ہے۔
سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہونیوالی اس تحقیق کو عہدساز قرار دیا گیا ہے۔ ماہرین نے مٹی میں بیکٹیریا اگانے کے ایک منفرد طریقے سے 25 نئی اینٹی بائیوٹکس حاصل کیں جن میں \”ٹیکسوبیکٹن\” کو بہت حوصلہ افزا قرار دیا گیا ہے۔
50ء اور60ء کی دہائی کے بعد ماہرین کے پاس بیکٹیریا کے خلاف کوئی اینٹی بائیوٹک نہیں تھی جبکہ اس عرصے میں جراثیم نے اپنے اندر غیر معمولی قوت مدافعت پیدا کر لی ہے اور موجودہ اینٹی بائیوٹکس اپنا اثر کھو رہی ہیں۔
چوہوں پر تجربات سے پتا چلا کہ ٹیکسو بیکٹن متعدد اینٹی بائیوٹکس کے خلاف مدافعت رکھنے والے بیکٹیریا کے خلاف بھی موثر ہے۔ اور اس بات کا امکان کم ہے کہ بیکٹیریا ٹیکسوبیکٹن کے خلاف مدافعت پیدا کر سکیں۔