امریکی وزیر خارجہ جان کیری اسرائیل پہنچ گئے

John Kerry

John Kerry

تل ایب (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری اسرائیل پہنچ گئے ہیں جہاں وہ فلسطین اسرائیل میں قیام امن کے لیے بات چیت کریں گے۔

جان کیری اپنے دورہ اسرائیل کے دوران فلسطین اور اسرائیل کے وزرائے اعظم سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تنازعات کو حل کرنے اور قیام امن کے پر بات چیت کی جائے گی۔

واشنگٹن نے دونوں رہنماوں کو مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کرنے پر زور دیا ہے۔