واشنگٹن (جیوڈیسک) قرارداد کی منظوری کے لئے ساٹھ ووٹ درکار تھے لیکن اسکی حمایت میں اٹھاون ووٹ ڈالے گئے جبکہ مخالفت میں بیالیس ووٹ آئے۔ ریپلکن پارٹی کی قرارداد کا مقصد عالمی طاقتوں اور ایران کے جوہری معاہدے کو نامنظور کرنا تھا۔
قرارداد منظور ہو جانے کی صورت میں ایران کے ایٹمی پروگرام کو روکنے کے لئے کیا گیا معاہدہ کالعدم ہو جاتا اور صدر براک اوباما کو قرارداد کو ویٹو کرنا پڑتا۔
صدر اوباما نے ریپلکن قرارداد کی نامنظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے عالمی اورامریکی قومی سلامتی کی فتح قرار دیا ہے۔ صدر نے کہا ہے معاہدے سے امریکا اور دنیا محفوظ ہوئی ہے۔