امریکی سارجنٹ رابرٹ گوانتاناموبے کے 5 طالبان قیدیوں کے بدلے رہا

American

American

واشنگٹن (جیوڈیسک) افغانستان میں 5 سال سے طالبان کے زیر حراست امریکی فوجی کو 5 طالبان قیدیوں کے بدلے رہا کردیا گیا ہے۔

28 سالہ امریکی سارجنٹ بووی رابرٹ برگڈل کو صحیح سلامت امریکی حکام کے حوالے کیا گیا۔ امریکی فوجی کے بدلے امریکہ نے گوانتاناموبے سے پانچ افغان قیدیوں کو رہا کیا ہے۔ ان پانچ افغان قیدیوں کو قطر کے حوالے کیا گیا جس نے اس تبادلے میں اہم کردار ادا کیا۔

امریکی سارجنٹ برگاڈل واحد امریکی فوجی ہے جو افغان طالبان کے زیر حراست تھا۔ پینٹا گون کے مطابق بووی رابرٹ برگڈل مشرقی افغانستان کے صوبہ پکتی میں متعین الاسکا سے تعلق رکھنے والی انفنٹری ریجنٹ سے متعلق تھا۔ وہ افغانستان پہنچنے کے پانچ ماہ بعد لاپتہ ہوگئے تھے۔