امریکہ (جیوڈیسک) امیریکن ایئر لائن کے ایک طیارے میں شکاگو کے اوہیئر ہوائی اڈے پر اڑنے سے قبل آگ لگ گئی۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے بتایا کہ یہ بوئنگ 767 طیارہ شکاگو سے میامی جا رہا تھا کہ اس کا ایک پہیہ پھٹ گیا جس سے اس کا انجن خراب ہو گیا۔
ہوائی کمپنی نے کہا ہے کہ سات مسافر اور عملے کا ایک رکن اس واقعے میں زخمی ہو گئے اور انھیں ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ جہاز پر 161 مسافر اور عملے کے نو افراد سوار تھے۔
امیریکن ایئرلائن نے ایک بیان میں کہا: ‘ہم اپنے مسافروں اور عملے کی دیکھ بھال کر رہے ہیں اور مسافروں کو اسی شام دوسرے جہازوں کے ذریعے میامی بھیج دیا جائے گا۔’
یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق دن ڈھائی بجے کے قریب پیش آیا۔ آگ بجھانے والے عملے نے کہا کہ تین بجے تک آگ بجھا دی گئی تھی۔
اسی دوران کوریئر کمپنی فیڈایکس کے ایک جہاز میں فلوریڈا کے شہر فورٹ لاڈرڈیل میں اس وقت آگ لگ گئی جب اترتے وقت اس کی لینڈنگ گیئر نے کام کرنے چھوڑ دیا۔