ایران (جیوڈیسک) ایرانی پاسداران انقلاب کے ڈپٹی چیف برائے پارلیمانی امور نے خلیج میں موجود امریکی بحری جہازوں پر حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی جہاز ایرانی میزائلوں کے نشانے پر ہیں۔
ایرانی پاسداران انقلاب کےعہدیدار محمد صالح جوکار نے کہا کہ ہمارے کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بھی خلیج پانیوں میں موجود امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایک نئی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی ‘فارس’ کے مطابق محمد صالح جوکار نے کہا کہ ہمارے کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بھی امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
مسٹر جوکار کی طرف سے یہ دھمکی آمیز بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باوجود دونوں ملکوں میں جنگ نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا جانتا ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار اور ایران کے درمیان حالیہ دنوں میں سخت کشیدگی اور تنائو پایا جا رہا ہے۔
امریکا نے ایرانی تیل پر مکمل پابندی عاید کر دی ہے جس کے بعد دونوں ملکوں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ گئے ہیں۔ امریکا نے ایران کی طرف سے کسی بھی حملے کے پیش نظر اپنے بحری بیڑے خلیجی ممالک میں پہنچا دیئے ہیں۔