امریکی گلوکار جسٹن بایئبر تیز ڈرائیونگ اور جھگڑا کرنے پر گرفتار

Justin Bieber

Justin Bieber

سٹریٹفورڈ (جیوڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ہوم ٹٓاون کینیڈا کے شہر سٹریٹفورڈ میں گلوکار جسٹن بیبر پر خطرناک ڈرائیونگ کرنے اور شہری سے جھگڑا کرنے کا الزام ہے۔

اونتاریو پولیس نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بایئبر کی گاڑی ٹکرانے کے بعد اس کی دوسری گاڑی کے ڈرائیور سے ہاتھا پائی ہوئی۔ انیس سالہ بایئبر کو جب پولیس سٹیشن لایا گیا تو وہاں بڑی تعداد میں ٹیلی وژن کا عملہ، نیوز فوٹو گرافر اور ان کے مداح موجود تھے۔

یاد رہے کہ جسٹن بایئبر آج کل کینیڈٓا میں اپنی گرل فرینڈ اداکارہ اور گلوکارہ سلینا گومز کے ساتھ چھٹیاں گزار رہے ہیں۔ یہ بھی یاد رکھنے کی بات ہے کہ بایئبر پہلے ہی انڈے پھینکنے کے جرم میں دو سال کے لئے پروبیشن پر ہیں۔ حالیہ واقعہ میں اس کو اس شرط پر رہا کر دیا گیا کہ وہ 29 ستمبر کو عدالت میں پیش ہو جائے گا۔