امریکی گلوکارہ کیٹی پیری یونیسیف کی خیرسگالی سفیر مقرر

Katy Perry

Katy Perry

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کو اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم یونیسیف کی خیر سگالی سفیر مقرر کر دیا گیا ہے۔

گلوکارہ کیٹی پیری یونیسیف کے ساتھ مل کر بچوں اور ٹین ایجرز کے حقوق کے تحفظ کے لئے کام کریں گی، اس کے ساتھ ساتھ وہ غربت کے خلاف ہونے والی تقریبات میں بھی شریک ہوں گی۔

کیٹی پیری نے اقوام متحدہ کی جانب سے خیر سگالی سفیر مقرر کئے جانے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔