نیو یارک (جیوڈیسک) گلوکارہ منگل کو ایک پروگرام میں شرکت کے بعد لوٹی تھی، اور بدھ کی صبح کو جاگی تو خود کو علیل پایا، جس پر اسے فوری طور پر ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں جلد صحت یابی مل جائے گی اور ایک دن بعد ہی ہسپتال سے ریلیز کر دیا جائے گا ۔ تا ہم اس بارے ابھی کچھ نہیں بتایا گیا کہ نیو جریسی میں پرسوں یعنی ہفتے کے روز ہونے والے کنسرٹ میں وہ حصہ لے پائیں گی یا نہیں۔
یاد رہے کہ ماریہ اس سال کے شروع میں علیل ہونے کی وجہ سے لاس ویگاس کا ایک شو بھی نہیں کر پائی تھیں ، اور اس تناظر میں منتظمین پریشان ہیں کہ کہیں ایک بار پھر ایسا ہی نہ ہو ، اور ہفتے کا کنسرٹ کینسل نہ کرنا پڑ جائے۔