نیویارک (جیوڈیسک) امریکی گلوکار Kanye West کو فوٹوگرافر سے لڑائی مہنگی پڑگئی عدالت نے دو سال کے لئے اصلاحی مرکز بھیج دیا۔کینے ویسٹ کی لڑائی کا یہ واقعہ گزشت سال جولائی میں پیش آیا تھا ،جب امریکی آرٹسٹ لاس اینجلس ائیر پورٹ کے باہر فوٹوگرافر Daniel Ramos سے جھگڑ پڑے تھے۔
کیس کی سماعت کے دوران Kanye West عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس کے بعدعدالت نے انہیں دوسال کے لئے عوامی خدمت کے مرکز بھیج دیا گیا ،جہاں انہیں 240 گھنٹے عوام کی مدد کے مختلف کام کرنا ہوں گے اور انہیں اپنا رویہ تبدیل کر نے کے لئے مختلف سیشن میں شرکت کرنا ہوگی۔تاہم انہیں جیل نہیں بھیجا گیا۔