ممبئی (جیوڈیسک) امریکن گلوکار آرمینڈو کرسچن پیریز نے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ پٹ بل کے نام سے جانے جانے والے امریکی ریپر آرمینڈو کرسچن کا کہنا ہے کہ بھارت میں آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کر کے بہت مزا آیا، شاہ رخ خان سے بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے کچھ چیزیں سیکھیں، کنگ خان ایک زبردست اسٹیج پرفارمر بھی ہیں، خواہش ہے کہ مستقبل میں بھی شاہ رخ خان کے ساتھ کام کروں۔
پٹ بل کا کہنا تھا کہ 2013 میں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم “برفی” میں گانے کی آواز ریکارڈ کرا کے بھی بہت مزا آیا، پریانکا ایک اچھی اداکارہ کے ساتھ ساتھ ٹیلنٹڈ گلوکارہ بھی ہے۔ واضح رہے کہ پٹ بل نے حال ہی میں برازیل میں جاری ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔