لاس اینجلس (جیوڈیسک) ڈسٹرکٹ اٹارنی کے مطابق پاپ سنگر میریوں سوج نائٹ اور کامیڈین کاٹ ولیمز نے گزشتہ ماہ بیورلی ہلز میں ایک خاتون فوٹوگرافر سے کیمرہ چھین لیا تھا۔ 49 سال کے میریوں سوج نائٹ اور 43 سالہ کاٹ ولیمز پر ڈکیتی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
وکیل استغاثہ کے مطابق جرم ثابت ہونے کی صورت میں قاتلانہ حملے کے جرم میں سزا یافتہ نائٹ کو تیس جبکہ کاٹ ولیمز کو دس سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔