امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ دو ریکارڈ اپنے نام کرکے بازی لے گئیں۔ ریحانہ اور فیم سائی بھی نام کے انداراج میں کامیاب ہوئیں۔
تئیس سالہ ٹیلر سوئفٹ دنیا بھر میں اپنی بہترین گلوکاری کی وجہ سے جانی پہچانی جاتی ہیں۔ تاہم اس مرتبہ انکی صلاحیتوں کا اعتراف گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کرلیا ہے اور وہ بھی دو بار۔ تیز ترین ڈیجیٹل سنگل گانے کی فروخت اور یو ایس البم چارٹ پر دو ملین سیلنگ ویکس والی پہلی خاتون گلوکارہ ہونے کا اعزاز حاصل کرکے ٹیلر نے اپنا نام دو مرتبہ کتاب میں شامل کروالیا ہے۔
گزشتہ سال کے مقبول ترین ڈانس اسٹائل گنگنم کے فیم سائی چوبیس گھنٹے میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو کا ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے گینیز بک میں ایک مرتبہ پھر اپنا نام شامل کروانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ فیس بک پر سب سے زیادہ پسند کی جانے والی شخصیت کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے ریحانہ بھی گینیز ریکارڈ ہولڈر ہوگئی ہیں۔