امریکی فوجی 2015 میں بھی افغانستان میں جنگی کارروائیوں میں شامل رہیں گے

Obama

Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) صدر اوباما نے آئندہ سال افغانستان میں امریکی افواج کی کارروائیاں بڑھانے کے اختیار میں توسیع کے منصوبے پر دستخط کر دئیے۔ امریکی صدر اوباما نے افغانستان میں امریکی افواج کے دائرہ اختیار میں توسیع کے منصوبے پر دستخط کر دیئے ہیں۔

جس کے تحت امریکی فوجیوں کوافغانستان میں 2015 میں براہ راست کارروائیوں کے لیے اختیارہوگا۔ نئے حکم کے مطابق امریکی لڑاکا طیارے، بمبار طیارے اور ڈرونز افغان افواج کے ساتھ طالبان اور شدت پسند وں کے خلاف لڑائی میں تعاون کریں گے۔

رواں سال مئی کے مہینے میں امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ آئندہ سال امریکی افواج کا افغانستان میں کوئی کردار نہیں ہوگا اور 2015 میں افغانستان میں رہ جانے والے 9800 امریکی فوجیو ں کی مصروفیت افغان افواج کو تربیت دینے اور القائدہ کی باقیات کے خلاف ایکشن تک محدود رہیں گی۔