امریکی خلائی ادارے ناسا نے وڈیو جاری کردی

Sun

Sun

واشنگٹن (جیوڈیسک) سورج سے بڑے پیمانے پرشمسی لہروں کے اخراج کی فوٹیج ناسانے جاری کردی۔ امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا نے رواں برس نو مئی کو سورج سے بڑے پیمانے پرخارج ہونیوالی شمسی لہروں کی تصاویرجاری کی ہیں۔

یہ فوٹیج شمسی رصدگاہ آئی آرآئی ایس نے بنائی ہیں۔ ناسا کاکہناہے کہ سورج سے بلند ہونے والے طاقت ور شعلوں اور انتہائی توانا شمسی لہروں کے اخراج سے زمین پر کسی طرح کے منفی اثرات پڑنے کا خدشہ نہیں ہے۔ کیونکہ یہ اخراج سورج کی اس سطح پر ہوا ہے جس کا رخ زمین کی طرف نہیں ہے۔