امریکی ریاست ایریزونا کو گردو غبار کے طوفان نے گھیر لیا

Dust Storm

Dust Storm

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی ریاست ایریزونا کو گردو غبار کے طوفان نے گھیرلیا۔فینکس کے شہریوں کو گھروں میں ہی رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ دھول مٹی نے فینکس شہر کے کئی علاقوں کو گھیرے میں لےلیا ہے۔

حد نظر صفر ہوگئی ہے، سورج کے غروب ہونے کے ساتھ گردوغبار کا طوفان قریب تر ہوتا جارہا ہے، نیشنل ویدر سروس نے وارننگ جاری کی ہے کہشہری گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دیں۔