امریکی محکمہ خارجہ کا کمپیوٹر سسٹم ہیک کر لیا گیا

State Department

State Department

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کا کمپیوٹر سسٹم ہیک کر لیا گیا ، جس کے بعد محکمہ خا رجہ نے نیٹ ورک کو عارضی طور پر بند کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق جس کمپیوٹر نیٹ ورک کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے وہ “خفیہ مقاصد” کے لیے استعمال نہیں ہوتا۔

تاہم اسے “ہیک” کیے جانے کے شواہد ملنے کے بعد ہفتے اور اتوار کے روز بند رکھا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ بھی ہیکرز نے اس نیٹ ورک تک رسائی حاصل کرلی تھی اور یہ تازہ ترین کوشش بھی اسی کا حصہ ہے۔ اس سے قبل محکمہ خارجہ کا کہنا تھا۔

کہ نیٹ ورک کو معمول کے دیکھ بھال کے لیے بند کیا گیا تھا۔ تاہم پیر کے روز پریس سیکریٹری نے اس بات کی تصدیق کی کہ نیٹ ورک میں کچھ مشکوک سرگرمیوں کے بعد اسے ہفتے اور اتوار 2 روز تک بند کیا گیا تھا تاہم انہوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کسی بھی قسم کی خفیہ معلومات ہیکرز کے ہاتھ نہیں ملیں۔