مشی گن (جیوڈیسک) ڈیٹرائٹ میں چند گھنٹوں میں چھ انچ بارش کے باعث سیلاب آ گیا۔ ہائی وے پر سیلابی پانی کی سطح اتنی بلند ہو گئی کہ ٹرک تک ڈوب گئے۔
انتظامیہ نے ٹرکوں میں پھنسے ڈرائیوروں کی تلاش کے لئے غوطہ خوروں کو طلب کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق سیلابی پانی میں گاڑی پھنسنے سے ایک بیمار خاتون ہلاک ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ابھی تک کسی شخص کے لا پتہ ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔