امریکی ریاست فلوریڈ میں لاکھوں مچھلیاں ساحل پر آ گئیں

Fish

Fish

فلوریڈا (جیوڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈ میں لاکھوں مچھلیاں ساحل پر آ گئیں، پکنک کے لئے آنے والے افراد بھی دیکھ کر حیران رہ گئے، امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل پر پکنک منانے والے لوگوں کا مزہ ہوا اس وقت دوبالا جب لاکھوں کی تعداد میں مچھلیاں لہروں کے ساتھ بہتی ہوئی ساحل پر آ گئیں۔

لہروں کے تیز بہاوٴ کے ساتھ تیرتی مچھلیوں نے ساحل سمندرکا منظر مزید خوبصورت بنا دیا، مچھلیوں کی اچانک آمد نے سمندر پر تفریح کیلئے آنے والوں کو بھی حیران کر ڈالا۔ ملیٹ نسل کی یہ مچھلیاں عموما سرد موسم میں فلوریڈا کے ساحل کر رخ کرتی ہیں۔