نیویارک (جیوڈیسک) امریکی ریاست مشی گن کے کئی شہروں میں شدید برف باری نے لوگوں کے معمولات متاثر کئے ہیں۔ مشی گن کے نی گاؤنی ٹاؤن شپ میں موسم سرما کی برف باری کا آغاز ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات اس برف باری کو 20 برسوں کی سب سے بڑی برفباری قرار دے رہا ہے۔ امریکا کے شمالی علاقوں میں ایک فٹ سے زائد برف پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے اور ان علاقوں میں درجہ حرارت 20 سے 30 درجہ گرنے کا امکان ہے۔