جیفرسن سٹی (جیوڈیسک) امریکی ریاست میسوری کے قصبے ٹائرون میں مسلح شخص کی مختلف مقامات پر فائرنگ سے 9 افراد ہلاک ہو گئے۔
امریکی ریاست میسوری کے جنوبی قصبے ٹائرون میں مسلح شخص نے مختلف مقامات پر فائرنگ کر کے 9 افراد کو ہلاک کر دیا۔
پولیس کے مطابق علاقے میں فائرنگ کی اطلاعات کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا گیا جس میں 2 افراد کی لاشیں ملیں جب کہ اطراف کے علاقوں میں سے مزید 5 افراد کی بھی لاشیں برآمد ہوئیں۔
میسوری میں فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں جب کہ پولیس نے مسلح شخص کی جانب سے خود کو بھی ہلاک کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔