نیویارک (جیوڈیسک) چمپئنز ٹرافی ہاکی میں پاکستان کے ہاتھوں سیمی… Decemامریکی ریاست میسوری( Missouri ) میں دنیا کی تیز ترین چکر کھاتی واٹر سلائیڈ بنانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
میسوری کے ایک واٹر پارک میں بننے والی اس انوکھی واٹر سلائیڈکی سواری کمزور دل والے افراد کے بس کی بات نہیں، جس پر بیٹھا شخص نہ صرف 90 فٹ بلندی سے زمین کی جانب 50 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کریگا بلکہ درمیان میں آنیوالے 30 فٹ کے عمودی چکر سے گزرتے ہوئے پانی میں گرے گا۔
ماہر انجینئرز کی زیر نگرانی 100 فٹ کے ٹاور پر بننے والی اس سلائیڈ کو آئندہ سال عوام کیلئے کھول دیاجائیگا جسکی تیاری کے دوران ہر قسم کے حفاظتی اقدامات کی بھی مکمل جانچ جا ری ہے۔
واضح رہے کہ چکر کھاتی یہ تیز ترین واٹر سلائیڈ عوام کیلئے کھلنے کے بعد اب تک کی دنیا کی تیز ترین واٹر سلائیڈ کا اعزاز حاصل کر لے گی اور صرف یہی نہیں بلکہ اس کے علاوہ بھی دوعالمی ریکارڈز اپنے نام کروا لیگی۔