امریکی ریاست نیواڈا کے بیشتر حصوں میں سیلابی صورتحال
Posted on August 5, 2014 By Geo3 Webmaster بین الاقوامی خبریں
American
نیویارک (جیوڈیسک) امریکاکی کئی ریاستوں میں ان دنوں شدید موسم ہے۔ ریاست نیواڈا کے بیشتر حصوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔
نیواڈا کے کئی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے لاس ویگاس میں بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
اور اس دوران مختلف حادثات بھی پیش آئے۔ حکام نے مزید بارشوں کی بھی پیش گوئی کی ہے۔ نیواڈا کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت 10 سے 15 ڈگری تک کم ہو گیا ہے۔